ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونحوا، مشر قی بلوچستان اورزیریں سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔ جبکہ ملک کے میدانی اضلاع میں بعدازدوپہرآندھی چلنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔
گز شتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت میر پور خاص پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی،جیکب آباد، دادو میں چوالیس اورموہنجوداڑمیں تینتالیس ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights