گورنمنٹ فاطمہ جناح پبلک لائبریری میں ہونے والی نمائش کا افتتاح ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد اور چیف آفیسر ضلع کونسل احسن عنایت سندھو نے کیا

گورنمنٹ فاطمہ جناح پبلک لائبریری میں ہونے والی نمائش کا افتتاح ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد اور چیف آفیسر ضلع کونسل احسن عنایت سندھو نے کیا،نمائش میں بڑی تعداد میں طلباو طالبات کے بنائے فن پارے رکھے گئے تھے، طلبا و طالبات نے اسماء الحسنیٰ ، نبی کریمﷺ کے مبارک نام ، قرآنی آیات اور پاکستانی ثقافت کو اپنی خطاطی اور پینٹنگ کا موضوع بنایا، شہریوں اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے نمائش دیکھی اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے شیخوپورہ میں مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور نوجوان مصوروں کی صلاحیتں مزید نکھر کر سامنے آئیں گی،اور نئے فن پارے دیکھنے کو ملیں گے۔نمائش کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights