
23 Jun پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بچوں کے لیے ناقص آئس لولیز بنانے والوں کے خلاف کارروائی
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بچوں کے لیے ناقص آئس لولیز بنانے والوں کے خلاف کارروائی ،،فوڈ سیفٹی ٹیم نے حافظ آباد کے نواحی علاقے گرین ٹاؤن میں واقع یونٹ پر چھاپہ مار کر مضر صحت 40لٹرناقص ایپل فلیور،30کلو آئس لولیز،14کلو جعلی پیکنگ میٹریل اورکھلے ممنوعہ کیمیکلز تلف کر دیا،، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ بچوں کے لیے مضر صحت اشیاء خورو نوش تیار کرنے والوں کے خلاف سخت
کارروائی عمل میں لائی جائے گی
No Comments