بدقسمتی سے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے،سانحہ 9مئی کے ذمہ داروں کی سہولت کاری کرنے والوں اور نواز شریف کے خلاف عدالتی سازش کرنے والوں کا کڑامحاسبہ ضروری ہے. وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے،سانحہ 9مئی کے ذمہ داروں کی سہولت کاری کرنے والوں اور نواز شریف کے خلاف عدالتی سازش کرنے والوں کا کڑامحاسبہ ضروری ہے، اداروں کو خود احتسابی کرنا ہوگی، بانی ممبر پی ٹی آئی حامدخان کا کہنا کہ 2017کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف پہلے ہی لکھاجاچکاتھا عدلیہ کو نواز شریف کی نااہلی کیلئے استعمال کیا گیا اس بیان کی روشنی میں انکوائری کرکے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہئے، دو سابق فوجی افسران، دو سابق ججز اور ایک سیاستدان پر مشتمل پانچ کا ٹولہ پاکستان کی معاشی و سماجی اور جمہوری اقدار کی تباہی کا ذمہ دار ہے، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ، جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید اور عمران خان 2017کی سازش کے مرکزی کردار ہیں، جاویدہاشمی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد کہاکہ نواز شریف کو عدالتی سازش کے تحت تاحیات نااہل کیا اورعمران خان کو لایاجارہاہے، اعلی عدلیہ نے اس بات کا نوٹس نہ لیا،اداروں کو کہا گیا کہ نواز شریف اوراس کی بیٹی کوانصاف نہیں ملنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میاں رفاقت علی، ملک اشتیاق ڈوگر،میاں منور اقبال،پیر سید سجاد حسین شاہ، سردار واصف علی ڈوگر، صفدرعلی ساہی، محمد احمد، سیدعلی عباس شاہ، حافظ رضوان، ٹیٹو ورک، محمد نبیل، بابر منشاء، ساجد امین بٹ، شفاعت علی چوہان، الحاج ملک محمد بوٹا، عبدالحمید بھٹی، مبشر حسن بٹ، رانا محمد عثمان، شیخ عظیم علی، مصطفی خان و دیگر موجود تھے، وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نظام عدل میں سقم ہے،9مئی کے واقعہ میں ریاست کوانصاف نہیں ملاتونواز شریف کو انصاف کون دے گا؟، فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہونے والے آزاد ہیں دھرتی ماں کو انصاف نہیں مل رہا23کروڑعوام مطمئن نہیں ہیں، سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث ملک مسائل اورعدم تحفظ کا شکارہے ملکی سرمایہ کار اعتمادنہیں کررہاموجودہ حکومت معاشی حالات معمول پر لانے کی جدوجہد کررہی ہے، مالیاتی ادارہ سیاسی جماعتوں کے پاس جاکر ان سے معاہدہ کررہا ہے ان کو کون بھیج رہاہے؟، ملک لوٹنے والا کوئی اورچورڈاکو نواز شریف کو بنادیاگیا، نواز شریف کو فرق نہیں پڑاعام عوام کو فرق پڑاہے، ڈیڑھ سال ایڑھیاں رگڑ رگڑ کرآئی ایم ایف سے معاہدہ کیامحب وطن لوگ بھنگڑے ا س لئے ڈال رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، نواز شریف پر ایک دمڑی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عدل کا ترازو کسی جانب جھکنا نہیں چاہیئے انصاف ہونا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ ہو یا جنرل فیض کورٹ مارشل ہوناچاہئے، عدلیہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہونے ججز کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئے، پانچ غداروں کو سزا دے دوملک ترقی کرے گا، انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہوگاالیکشن ہی قوم کو متحدکرنے کا ذریعہ ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا آج قیادت نہ ہونے کے باعث بے یقینی کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں دوتہائی اکثریت سے نوازشریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنائیں گے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights