
13 Jul چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کوائن ایسوسی ایشن کی جانب سے نایاب سکوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کوائن ایسوسی ایشن کی جانب سے نایاب سکوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کرنسی نوٹوں کے بارے میں بتایا گیا ، چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد بچوں کو تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ، نمائش میں مختلف یادگاری ٹکٹ اور میڈلز بھی دکھائے گئے ، نمائش میں یادگار ٹکٹیس،سول اور ملٹری میڈلز، قیام پاکستان سے لے کر اب تک کے کرنسی نوٹ اور سکے دکھائے گئے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان اور دیگر افسران بھی موجودتھے
No Comments