ملک کی ترقی، خوشحالی کیلئے معاشرے سے بدعنوانی کاخاتمہ ناگزیرہے:صدرمملکت

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔آج کراچی میں ٹیکسوں کی ادائیگی سے آگاہی کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی عدم ِ ادائیگی بھی بدعنوانی کی ایک قسم ہے جس کا خاتمہ ہونا چاہئے۔صدر نے کہا کہ ملک میں ٹیکسوں کی وصولی میں اضافے کیلئے قوانین اور قواعد و ضوابط کا نفاذ ضروری ہے۔صدر نے کہا کہ ہمیں محاصل بڑھانے کیلئے مختلف سطحوں پر ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے آگاہی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جو ملک کی اقتصادی صورتحال کیلئے بھی ضروری ہے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights