ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی

ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید،اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ اور دیگر افسران بھی موجود تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرچنیوٹ فیصل عباس مانگٹ نے کرشنگ سیزن پر عملدرآمد ،فرٹیلائزرکی دستیابی اومقررہ نرخوں پر فروخت، سستے آٹے کی فروخت،پرائس کنٹرول میکنزم اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی،ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے گنے کے کرشنگ سیزن پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کسانوں کو گنے کی ادائیگیوں،وزن پورا ملنے کی تفصیلات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کھادوں کی دستیابی اورمقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ڈویژنل کمشنر نے ضلعی افسران کو گنے کی کریشنگ سیزن کے اختتام تک مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسانوں کو 100 فیصد ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور عملدرآمد کا بھی حکم دیا۔ جب کہ سرکاری دفاتر میں اعلی نظم ونسق کو یقینی بنانے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے دفاتر میں موجود رہنے کی تلقین کی

ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے کہا کہ دفاتر میں صفائی ستھرائی کا اعلی معیار ہروقت قائم رہنا چاہیے جبکہ خصوصی طور پر پبلک ٹائلٹس کو باربار چیک کراکر صفائی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اضلاع کے دورے کرکے انتظامی امور کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رہے گا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights