ضلع میں سفارشی پولیس آفیسرز کی موجودگی میں چوری اورڈکیتی کی وارداتیں کم نہیں ہوں گی .صدر شیخوپورہ بار ایسوسی ایشن

صدربار ایسوسی ایشن شیخوپورہ عمرحیات بھٹی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں چوری اورڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں جاری ہیں ۔گزشتہ روز سینئرممبر بار مسلم رضا ورک ایڈووکیٹ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ڈاکوؤں نے ساڑھے 6لاکھ روپے نقد ۔قیمتی کاراور زیوارت لوٹ لئے ،،، تھانہ اے ڈویژن سمیت فیکٹری ایریا اور فیروز والہ تھانہ میی کرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے .

اس موقع پر جنرل سیکرٹری صہیب اسلم سدھو نے بھی پولیس کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا.صدر بار عمر حیات بھٹی نے کہا کہ اگر پولیس نے اپنی ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو وہ اپنا اگلا لائحہ عمل اپنائیں گے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights