فیروزوالہ میں آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ نقشبندیہ کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بسلسلہ عرس مبارک خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ کا انعقاد کیا گیا

فیروزوالہ میں چوتھی سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بسلسلہ عرس مبارک خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام سمیت عاشقان رسول کی کثیرتعداد میں شرکت کی . عرس مبارک کا آغاز قاری محمد لیاقت علی مجددی کی پر کیف تلاوت سے ہوا جب کہ معروف ثناء خواں آصف خان سرحدی،طارق محمود شیرازی،حافظ حسن رضا چوراہی اور محمد سلطان قادری نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے , معروف نقیب واحد علی یوسفی اور طارق زمن نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے. اس موقع پر پیر سید مطیع اللہ شاہ بخاری نے انتہائی مدبرانہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو قرآن کی عزت اور پیغمبر دوجہاں ﷺ کی حرمت پر اکھٹا ہونا چاہیے .

بابرکت محفل میں معروف قوال رضوان نذیر نے روحانی کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا،،محفل میں پیر سید وقاص علی شاہ شیرازی،خلیفہ مجاز محتشم بٹ قادری ،علامہ حافظ علی گجراتی،علامہ زردار فاروقی،پروفیسر عید محمد، اور صاحبزادہ والا شان سید مہیمن شاہ بخاری سمیت علماء طلباء سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights