سمندری میں ناقص سیوریج سسٹم کے باعث مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے، سڑک، سکول ، قبرستان، اور جنازہ گاہ میں داخل ہونا مشکل ہو گیا

سمندری میں ناقص سیوریج سسٹم کے باعث مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے، انتظامیہ کی غفلت کے باعث سڑک پر گندے پانی کے جوہڑ بن گئے، سکول ، قبرستان، اور جنازہ گاہ میں داخل ہونا مشکل ہو گیا.

سمندری میں ناقص سیوریج سسٹم کے باعث شہری مشکلات کا شکار ، قبرستان، جنازہ گاہ اورسکول میں داخل ہونا بھی مشکل ہوگیا، سیوریج کے مسائل حل کرنے میں انتظامیہ بے بس ہو کر رہ گئی ہے ،۔466 روڈ پر گندے پانی کے جوہڑ، گزرنا محال ہوگیا

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سال سے سیوریج مسائل حل نہیں ہو رہے۔ انتظامیہ کو متعدد بار شکایت کی شنوائی نہیں ہوئی

گندے پانی سے جہاں مچھر، مکھیاں ،بدبو اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے وہیں بچوں کے کھیل کا میدان بھی جوہڑ زدہ بن چکا ہے ، سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور انتظامیہ کے افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے .

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights