سمندری کے میونسپل کمیٹی ہال میں پشاور پولیس لائنز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد ہوئی

سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی ہال سمندری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور پولیس لائنز کے شہداء کوخراج تحسین پیش کیا گیا. تقریب میں چیئرمین کرائم کنٹرول سیل پاکستان ہیومن رائٹس زوہیب اکرم اور سفیان سندر سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت بھی پیش کی گئی.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی شاہ رخ کا کہنا تھا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کا مقصد سانحہ پولیس لائنز کے شہدا کے ورثا سے اظہارِ یکجہتی کرنا ہے

تقریب کے اختتام پر شہداء کی مغفرت کے لئیے دعا کی گئی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights