درخت ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں،شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے: کمشنرلورالائی ڈویژن

کمشنرلورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نےکہا ہے کہ درخت ماحول کو الودگی سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں،شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو زائل کرنے کے لۓضروری ہےکہ ہم سکول کالجز شہروں اور مضافات میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور اپنے ملک کو سرسبز بنائیں۔پرنسپل کالج ڈاکٹر عبدالصمد نے کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ بلوچستان ریزیڈنشنل کالج لورالائی تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی نمایاں رہتا ہے۔کمشنر لورالائی ڈویژن نے شجرکاری کے حوالے سی بھی بی ار سی لورالائی کی انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نےکہا۔ یقینا درختوں کے بے شمار فائدے ہیں۔زمین پر موجود تمام جانداروں کی زندگی کسی نہ کسی طرح پودوں اور درختوں سے جڑی ہوئی ہے۔ ہم درختوں سےاکسیجن کے علاوہ لکڑی سیائہ اور سرمایہ حاصل کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورالائی میں موسم بہار کی شجر کاری مہم برائے موسم بہار 2023 کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل بی ار سی کالج لورالائی ڈاکٹر عبدالصمد وائس پرنسپل منصورالرحمن ،ڈویژنل فارسٹ افیسر افسراسیاب خان ،ہارٹیکلچر افیسر اسفندیار کاکڑ ،یو سی چیرمین محمد طاہر ناصر۔کالج کے اساتذہ اور کالج میں زیر تعلیم طلباء کی کثیر تعداد نے شجرکاری مہم میں شرکت کی۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights