موٹروے پولیس کی کارکردگی کاموزانہ دنیا کی کسی بھی پولیس فورس سے کیا جا سکتا ہے۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرو ے پولیس خالد محمود

موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں اجلاس عام کا انعقاد ہوا ، جس میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرو ے پولیس خالد محمود نے خصوصی شرکت کی . اس موقع پر زونل کمانڈر سینٹرل ریجن ڈی آئی جی شاہد جاوید، کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال، زونل کمانڈرموٹر وے سینٹرل ون احمد ناصر عزیز،زونل کمانڈر N5 سینٹرل محمد ندیم اور ڈپٹی کمانڈنٹ عاطف شہزاد اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے، آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرو ے پولیس خالد محمود نے کہا کہ موٹروے پولیس نے عوام کی دوران سفر مشکل میں مدد کا کلچر پیش کرکے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔ موٹروے پولیس جیسا کام شاید ہی کوئی اور پولیس فورس کر رہی ہے۔ موٹروے پولیس جیسے ادارے کی سربراہی کرنا باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری اور خوش اخلاقی جیسی خوبیاں ہمارا اعزاز اورطُرہ امتیاز ہیں،آئی جی خالد محمود نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اور موٹروے پولیس اِس سے استعفادے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے.انھوں نے کہا ملازمین کی ویلفیئر میرے لیے سب سے اہم ہے، تنخواہ میں اضافے کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں اسکے علاوہ افسران کے میڈیکل کے امور اوردیگر فلاحی منصوبوں پر خاطر خواہ توجہ دی جا رہی ہے-

۔ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرو ے پولیس خالد محمود نے شہدا کے لواحقین میں تحائف بھی تقسیم کیے۔انہوں نے افسران اور جوانوں کے مسائل اور تجاویز سنیں اور اُن کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی آی جی شاہد جاویدزونل کمانڈر سینٹرل ریجن اور کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اورآئی جی خالد محمود کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights