لورالائی: ماہیوال فلورائیٹ مائننگ زوال پزیر، پانچ ہزار خاندان متاثر ھونے کا خدشہ

ماہیوال فلورائیٹ مائننگ زوال پزیر پانچ ہزار خاندان متاثر ھونے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق لورالائی سے 30 کلومیٹر دور ڈیرہ روڈ ماہیوال کے مقام پر فلورائیٹ مائیننگ جوکہ ملک کے زرمبادلے اور علاقے کی معیشت کا بہت بڑا زریعہ ھے اس پہاڑ سے بھاری مقدار میں فلورائیٹ نکالا جاتا ہے جوکہ کیلشم سٹیل مل کے سریا سیمنٹ مشنری کے گیس اور تیزاب میں استمال کیا جاتا ھے اس پہاڑ سے پہلے بھی فلورائیٹ حاصل کرکے ملک کے مختلف شہروں لیجاکر بعد میں بیرون ممالک ایکسپورٹ کیا جاتا تھا اور اس سے کروڑوں روپے حاصل کیا جاتا تھا اور اس مد میں حکومت کو کروڑوں کا ٹیکس ملتا تھا اب چند سا ل سے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے یہ منصوبہ ایک NOC جو کہ ٹرانسپورٹریشن کیلئے دیا جاتا ھے یہ منصوبہ زوال پذیر ھے 2018 سے یہ NOC دینے میں ٹال مٹول کیا جارہا ھے جسکی وجہ سے پانچ ہزار مزدور بے روزگار ھوجائیں گے اور یہ کاروبار کرنے والوں کو کروڑوں کا نقصان اور حکومت کو ٹیکس کے مد میں کروڑوں کا نقصان ھوگا اگر حکومت اس منصوبے پر توجہ دے تو اس سے بھاری ٹیکس حاصل اور بے روزگاری میں مدد ملے گی اس سلسلے میں بار بار انتظامیہ کو یادھانی کرائی گئی اور احتجاج روڈ بلاک کئے لیکن انتظامیہ اس میں دلچسپی نہیں رکھتی نہ یہاں میڈیکل بجلی پانی کی سہولتیں دینے میں سنجیدہ ہیں جوکہ علاقے کے ساتھ ناانصافی ھے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights