چونیاں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پاک فوج کی جانب سے آنکھوں کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

چونیاں تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال میں سیلانی ویلفٸیر ٹرسٹ اور پاک فوج کے تعاون سے مستحق افراد کیلئے فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد کیا گیا، کمیپ میں صحت عامہ کی جدید سہولیات مفت آپریشن اور ادویات کی فراہمی کی گئی، میڈیکل کیمپ پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہےمریضوں کے آنکھوں ٹیسٹ اور آپریشن جاری ہیں، آپریشن سے قبل پاک فوج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کر کے تلاوت قرآن پاک کی اور آپریشن شروع کروائے،
علاقہ بھر کے سینکڑوں مریضوں نے فری آنکھیں چیک اور آپریشن کروائے ہیں اسپتال انتظامیہ علاقہ مکینوں اور مریضوں نے پاک فوج کے اقدام کو خوب سراہا، اس موقع پر پاک فوج اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights