میرپور آزادکشمیرمیں شاندارجشن بہاراں میلے کا آغاز ہوگیا

روزہ جشن بہاراں میلے کا آغاز ،5میرپورآزاد کشمیر میں
پانچ روزہ جشنِ بہاراں فیسٹیول کا افتتاح وزیرفیزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ چوہدری یاسرسلطان نے میرپوراسٹیڈیم میں کیا،،جشن بہاراں فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پرسیکرٹری سپورٹس چوہدری محمدرقیب خان،کمشنرچوہدری شوکت علی،ڈی جی سپورٹس مہربان رشیدچوہدری،ڈپٹی کمشنرچوہدری امجد اقبال،اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر خان ان کے ہمراہ تھے، فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلہ جات بلخصوص رسہ کشی، کراٹے شو کو خوب پسند کیا گیا ،، جب کہ چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگرکرنے سمیت دیگرتفریحی پروگرامز پیش کیے گئے ۔
فیسٹول میں بینائی،قوت سماعت سے محروم خصوصی طلباء کی متاثر کن پرفارمنس پرحاضرین نے اُنھیں خراج تحسین پیش کیااور جشن بہاراں کے اصل ہیروز قوت سماعت اور بینائی سے محروم طلبا ء طالبات کو قرار دیا گیا
رنگا رنگ فیسٹیول میں شرکاء خوشی سے جھوم اٹھے۔میرپور میں فیسٹیول کے انعقاد پرصدرریاست بیرسڑسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم سردارتنویرالیاس کاخصوصی شکریہ ادا کیاگیا، کامیاب میلے کے انعقاد پر مہمان خصوصی نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا،اس موقع پر آزادکشمیرکی تینوں ڈویژنز میں جشن بہاراں فیسٹیول کروانے کا بھیاعلان کیاگیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights