لورالائی: ڈپٹی کمشنر سبحان سلیم دہشتی اور اسسٹنٹ کمشنر ظہور بلوچ نے اچانک سستے بازار کامعائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر سبحان سلیم دہشتی اور اسسٹنٹ کمشنر ظہور بلوچ نے اچانک سستے بازار کامعائنہ کیا اس دوران مرکزی انجمن تاجران کے صدر صابر کدیزئی جنرل سیکرٹری عثمان جلال زئی بھی موجود تھے اس موقع پر لوگوں نے مختلف شکایات کیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے سستا بازار اپنے معیار کے مطابق نہیں لیکن ایک دو روز میں انشااللہ اس میں تمام اشیائے خورد و نوش میئسر ھونگی یہاں آٹا تمام کو ملے گا بھگدڑ کی ضرورت نہیں انہوں نے مٹھائی یوٹلیٹی سٹور آٹا گوشت کے علیحدہ علیحدہ معائنہ کیا اور لوگوں کی شکایات سنیں انہوں لوگوں سے کہا شہر میں جہاں بھی کوئی چیز نرخنامے سے زیادہ وصول کریں تو ان کے خلاف شکایت کریں ان کے خلاف کارروائی ھوگی اور شکایات کرنے والوں کے نام راز میں رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ھوگی اور نہ اس سلسلے میں سفارش مانی جائے گی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights