نگران صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے نارنگ منڈی ، مریدکے اور فیروزوالا کا اچانک دورہ کیا

نگران صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عامرمیرکا نارنگ منڈی ، مریدکے اور فیروزوالا کا اچانک دورہ صوبائی وزیر اطلاعات نے نارنگ منڈی میں آٹا پوائنٹ کے دورے کے دوران بدانتظامی اور گھپلوں کے الزامات پر سخت ایکشن لیتے ہوۓ میونسپل کارپوریشن نارنگ منڈی کے چیف آفیسر کو گرفتار کروا دیا،عامرمیر نے آٹا پوائنٹ پر تعینات افسران کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور آٹا پوائنٹ پر انچارچ نائب تحصیلدار نور محمد کو نااہلی پر معطل کرنے کی ہدایت کر دی۔
نگران صوبائی وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر مریدکے زینب طاہر کو آٹا بیگز کے گھپلوں کا سراغ لگانے پر شاباش دی اور ایس ایچ او نارنگ منڈی کو آٹا چوری میں ملوث چیف آفیسر کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے فٹبال گراؤنڈ مریدکے میں قائم مفت آٹا پوائنٹ پر بھی سہولیات کا جائزہ لیا اور آٹا پوائنٹ پر آٹے کے حصول کے لۓ آئی ہوئی مستحق خواتین سے سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔ نگران صوبائی وزیر عامر میر نے سی او ایم سی مریدکے کو بہترین انتظامات پر شاباش دی، نگران صوبائی وزیر نے فیروزوالا میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا بھی وزٹ کیا جہاں بد نظمی دیکھ کروہ شدید برہم ہو گئے اور افسران کی سرزنش کی۔ نگران وزیر عامر میر نے فیروزوالا میں آٹا پوائنٹ پر انتظامات کو فوری طور بہتر اور بدنظمی ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوۓ کہا کہ مفت آٹا مراکز پر فوری طور پر فعال انفارمیشن ڈیسک قائم کیا جائے تا کہ لمبی لمبی قطاروں کا خاتمہ ہو اور مفت آٹے کے حصول کے لیے اہل کوئی شہری آٹے کے حصول کے بغیر واپس نہ جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ مفت آٹا پوائنٹس پر شہریوں کی سہولت کے لۓ بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے تا کہ حکومتی ریلیف کو باعزت طریقہ سے عام آدمی تک پہنچایا جا سکے، نگران صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ جو شہری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں وہ مفت آٹے کے حصول کے لۓ اپنی رجسٹریشن کروائیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights