شیخوپورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میگا کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا

شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فرجاد بٹ نے صحت سہولت کارڈ میں مبینہ کرپشن کا سکینڈل سامنے آنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ایم ایس نےصحت سہولت کارڈ سے خریدی جانے والی ادویات میں مبینہ کرپشن پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، افسران اور فارماسسٹ مریضوں کے لیے صحت سہولت کارڈ سےخریدی جانے والی ادویات بازار سے مہنگے داموں خریدتے رہے، صحت سہولت کارڈ کی ادویات سے بچائےجانے والے پیسوں سے ہسپتال کے لیے فرنیچر اور دیگر چیزوں کے بل بنوائے گئے ، افسران اور فارماسسٹ ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کے لیے لکھی جانے والی ادویات کی تعداد کم اور زیادہ کرکے ماہانہ لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن کرتے رہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights