پاکپتن کے سات آٹا سنٹرز پر تین لاکھ پجھتر ہزار آٹا بیگز مستحق افراد میں تقسیم کیے جاچکے ہیں

پنجاب میں مفت آٹے کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری۔۔۔ضلع پاکپتن میں اب تک دو لاکھ دو سو تریسٹھ خاندان حکومتی اقدام سے مستفید ہوچکے ہیں۔صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے مفت آٹا سنٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید،ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی اور ڈی پی او حسن اقبال بھی ہمراہ تھے۔
انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں مرد و خواتین کےلیے علیحدہ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں تین لاکھ پچھتر ہزار آٹا بیگز تقسیم کیے جاچکے ہیں
انتظامیہ کے مطابق مفت آٹا کی تقسیم کا عمل بلا تعطل 25 رمضان المبارک تک جاری رہے گا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights