حافظ آباد میں تلے سے بننے والی چپل اور کھسے بڑی نفاست کے ساتھ تیار کئے جاتے ہیں

تلے کے کام والی دکانوں پر سجی چپلیں اور کھسے خریداری کرنے والوں کو اپنی جانب ضرور کھینچتے ہیں کوئی گولڈن رنگ کی چپل کا خریدار ہے تو کسی کو ڈارک براون رنگ میں کھسہ پسند ہے
بہترین چمڑے سے تیار کردہ منفرد ڈیزائن کی چپلیں اور کھسے تیاری کے بعد مارکیٹ میں لائے جاتے ہیں ،جن کی قیمتیں پچیس سو روپے سے لے کر دس ہزار روپے کے درمیان ہیں ، خریدار اپنی جیب کی گنجائش کے مطابق جو چاہے اپنی مرضی کے مطابق خرید سکتا ہے
جوتوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں ، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ، اسی لئے متوسط طبقے کی عید کی خوشیاں ماند پڑتی دکھائی دے رہی ہیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights