سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاوید قاضی کے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا ، سائلین نے سیکرٹری صحت پنجاب کو درخواستیں پیش کیں، ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے سائلین کی درخواستوں پرموقع پرہی احکامات جاری کردیئے، سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاوید قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کھلی کچہری کے ذریعے سائلین کی درخواستوں پرروزانہ کی بنیادپر شنوائی کی جارہی ہے، محکمہ میں تمام افسران کو سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمدکرنے کی ہدایت کی ہے کسی سائل کی درخواست پر تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے جب کہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوعلاج کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights