وہاڑی میں ٹریفک کاالمناک حادثہ دوست کی سالگرہ کی خوشیوں میں شریک ہوکر واپس آتے ہوئے وہاڑی کے چار نوجوان حادثہ کا شکار ہوگئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاڑی کے چارنوجوان زوہیب ،شہریار اور منصور حاصل پور میں اپنے دوست کی سالگرہ کی خوشیوں میں شرکت کے بعد کارپر واپس وہاڑی کی طرف آرہے تھے کہ حاصل پور روڈ پر وہاڑی کے علاقہ پل کھادر کے قریب کار تیزرفتاری کے باعث آگے جاتی ہوئی لکڑیوں سے لدی بیل رہڑی سے زوردار دھماکہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 24 سالہ زوہیب اور شرقی کالونی وہاڑی کا 25 سالہ ثقلین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 سالہ شہریار اور 25 سالہ منصور شدید زخمی ہوگئے ہیں جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیاگیا ڈی ایچ کیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights