ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا

محکمہ موسمیات کےمطابق بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا ۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی و وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 42، حیدرآباد، سبی ، پڈعیدن اور ٹنڈوجام میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

Facebook

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights