موسم کی صورتحال

اسلام آباد میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں مطلع ابر آلود اور موسم خشک رہے گا، چترال ، دیر، سوات، بالاکوٹ، مانسہرہ، کرم ،کوہستان ، خیبر، بونیر، سیدو شریف ایبٹ آباد، مردان،چارسدہ اور پشاور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، میدانی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شام یا رات کے دوران ساہیوال ، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور،ڈیرہ غازی خان ،راولپنڈی، مری گلیات، جہلم،اٹک،چکوال اور گردونواح میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کےبیشتر علا قوں میں بعد از دوپہر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے، سا حل مکران ، آواران، تربت، لسبیلہ، کوئٹہ،نوشکی اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا .

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights