چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدرکا عیدالفطر کے موقع پر واپڈا اسپتال اور لیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان اور چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئرشاہد حیدر نے عیدالفطر کے موقع پر آج واپڈا اسپتال کمپلیکس کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے مریضوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور ان کی عیادت کی۔انہوں نے اسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ لیااس موقع پرواپڈا کمپلیکس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میاں احسن اختر نے اسپتال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔بعد ازاں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان اور چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئرشاہد حیدر نے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیسکو ملازمین اور صارفین کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے بجلی کی سپلائی کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ کمپلینٹ کے نمبروں کو ہر صورت ایکٹو رکھیں اور شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنائیں۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں دئیے گئے کمپلینٹ نمبروں پر فوری رابطہ کریں آپکی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے اور اس بابت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights