شیخوپورہ کے نواحی علاقے کالوکی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

کالوکی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی عمانہ گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین سی ای او ففتھ پلرزایسوسی ایشن عابد علی بٹ نے معروف سماجی شخصیت ملک یونس اعوان ، ملک محمد پرویز اعوان ، عابد علی جٹ، چوہدری یوسف، ملک جاوید اعوان اور دیگر کے ہمراہ کیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد علی بٹ نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے اہل علاقہ کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا جو یقینا صدقہ جاریہ اور عوامی ریلیف ہے، انہوں نے کہا کہ ففتھ پلرز ایسوسی ایشن نے ملک محمد پرویز اعوان کی نشاندہی پر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا اقدام اٹھایا ہے تاہم اس کی دیکھ بھال اہل علاقہ کی ذمہ داری ہے تاکہ اس سے اہل علاقہ تادیر استفادہ کرسکیں جبکہ فلٹریشن پلانٹ پر اٹھنے والے اور دیگر اخراجات کیلئے ہم ہمیشہ اپنا تعاون جاری رکھیں گے.اس موقع پر ملک یونس اعوان، رانا محمد عدیل، ملک دلاور اعوان، ملک عابد اعوان، سیٹھ شہباز، محمد الیاس ڈوگر، ملک واجد اعوان، ملک عارف اعوان، ملک بلاول، ملک محسن اعوان، ملک صغیر اعوان، ملک شاہزین سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights