حاصل پورمیں مرکز اہلحدیث محمدیہ اسلامک ریسرچ سنٹر میں عظمت مزدورسیمینارمنعقد ہوا

حاصل پورمیں مرکز اہلحدیث محمدیہ اسلامک ریسرچ سنٹر میں عظمت مزدورسیمینارکا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی مذہبی شخصیات اور مزدور یونین کے نماٸندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عظیم حاصل پوری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے رزق حلال کمانے والے مزدورکو اپنا دوست قرار دیا ہے جبکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری ادا کرو، بے شمار انبیا کرام بھی مزدوری پیشہ سے منسلک رہے ، مقررین کا کہنا تھا کہ مزدور ملکی معیشت میں بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
سیمنار میں سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا گیا اور سوالوں کا درست جواب دینے والے مزدوروں میں پچاس ہزار روپے مالیت کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights