چیف سیکرٹری آفس میں پیپر لیس ورکنگ کا باقاعدہ آغاز

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اپنے دفتر میں پیپر لیس ورکنگ سسٹم کا با قاعدہ آغازکر دیا گیا ، پیپر لیس ورکنگ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ای ایف او ایس سسٹم متعارف کرایا گیا ہے،تمام محکمے اب اپنی فائلیں ای ایف او ایس سسٹم کے ذریعے بھجوائیں گے،، سیکرٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کوارڈینیشن مریم خان نے چیف سیکرٹری کو ای ایف او ایس سسٹم کے بارے میں بر یفنگ دی ، چیف سیکرٹری نے کہا کہ پیپرلیس ورکنگ ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انھوں نے کہا کہ کہا کہ سسٹم سے نہ صرف پیپر اور پرنٹنگ کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ کام کی رفتار بھی تیز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے گورننس اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights