حکومت پنجاب کپاس کی فصل منافع بخش بنانے کے لیۓ ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے. ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ فیصل آباد ڈویژن

زیادہ کپاس اُگاؤ مہم کے حوالے سے محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز فیصل آباد نے چکنبمر 477 گ ب اور 483 گ ب میں کسانوں کیلئے میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عامر رسول نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کپاس کی پیداوار میں اضافہ معاشی استحکام کی ضمانت ہے اور حکومت پنجاب اس کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا زمینداروں کیلئے کپاس کی فی من قیمت 8500 مقرر کی گئی ہے اور ذرعی مداخل کے حصول کو بھی آسان بنایا ہے۔کپاس کی تصدیق شدہ اقسام کے بیج پر 100 سبسڈ ی بھی دی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ کپا س کے زمینداروں کیلئے پیداواری مقابلہ کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔
تاکہ زمیندار حضرات زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کا شت کریں اور بھرپور پیداوار حاصل کریں۔
ان میٹنگز میں سینئر زراعت آفیسر توسیع ڈاکٹر محمد عامر صدیق ، زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ تحصیل سمندری عرفان الحق اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ نے کپاس کی فصل کا معائنہ بھی کیا اور ذرعی ڈیلروں کی دوکانوں پر کپاس کی ذرعی ادویات اور بیج کی دستیابی کو چیک کیا۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights