
06 May ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او گجرات سید احمد نواز کی خصوصی ہدایت پرگجرات میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا
ڈی ایس پی ٹریفک گجرات سعید احمد وڑائچ کی زیر نگرانی ڈارسن انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا جس میں انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس گجرات انسپکٹر عمران اکرم نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات میں ہر سال قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے جس کی اصل وجہ لوگوں میں ٹریفک قوانین آگاہی کا نہ ہونا ہے اور کچھ افرادبغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل /گاڑیاں چلاتے ہیں جس سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ ٹریفک پولیس گجرات نے افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں لائسنس برانچ کو رات12 بجے تک عوام کی سہولت کے لئے کھول رکھا ہے۔اور لائسنسنگ کے پراسس کو آسان کر دیا گیا ہے، ان کا مزید کہناتھا کہ موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ انتہائی ضروری ہے جو کہ آپ کے سر کو چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے، ہر سٹوڈنٹ ہیلمٹ کی افادیت کے متعلق اپنی فیملی کو بتائے تاکہ ہیلمٹ کے استعمال میں اضافہ ہو سکے۔اور لوگ سر کی چوٹ سے محفوظ رہ سکیں، سیمینار منعقد کرنے پر کالج انتظامیہ اور سٹوڈنٹس نے ایجوکیشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا
No Comments