سمبڑیال سے جہاں ریسکیو فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے مقامی فیکٹری میں فرضی فائر موک ایکسرسائز کاانعقاد کیا گیا۔

سمبڑیال میں ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ بجھانے سمیت سانحہ کی صورت کنٹرول ٹاور قائم کرنا، چھتوں پر پناہ لینے والوں کو باحفاظت نیچے اتارنا، زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے ہسپتال منتقل کرنا، ریسکیو وہیکل کے آلات کا استعمال کر کے بلڈنگ میں پھنسے لوگوں کو نکالنا، آگ پر قابو پا کر اسے پھیلنے سے روکنے کے عملی مظاہرے نےحاضرین کو داد دینے پر مجبور کر دیا،اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ریسکیو اہلکاروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور دوران ریسکیو آپریشن شہید ہونے والے فائر فائٹرز کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔ تقریب کے اختتام پر اہلکاروں کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights