پاکستان کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دو جنگی جہازوں پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہاں کی پاک بحریہ میں شمولیت

پاکستان کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دو جنگی جہازوں پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہاں کی پاک بحریہ میں شمولیت ، کمشننگ کی تقریب شنگھائی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،دونوں جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو ہرقسم کے جنگی حالات میں مؤثر کاروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، نیول چیف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جہازوں کی شمولیت سے ملکی بحری دفاع مزید مضبوط ہو گا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسی طرز کے دو جہاز پی این ایس طغرل اور پی این ایس تیمور حال ہی میں پاک بحریہ میں شامل ہو چکے ہیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights