شیخوپورہ ڈی پی آو آفس میں انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے حوالے سے شارپ پاکستان کے تعاون سے پولیس افسران کی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

شیخوپورہ ڈی پی آو آفس میں انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے حوالے سے شارپ پاکستان کے تعاون سے پولیس افسران کی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی او آفس میں تربیتی ورکشاپ کی صدارت ایس پی انویسٹی گیشن رانا غلام عباس نے کی۔ تربیتی ورکشاپ میں خاتون پولیس افسران ، ٹریفک پولیس کے افسران اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق اور مسائل پرڈائریکٹر شارپ فائز میر نے تفصیلی لیکچر دیا اور ڈائریکٹر شارپ حامد لطیف نے شرکاء کو انسانی حقوق اور پولیس کی بنیادی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کے سوالوں کے جوابات عمرانہ ہشام نے دیے۔ ایس پی انویسٹی گیشن رانا غلام عباس نے انسانی حقوق کے سلسلہ میں شارپ پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپ کے انعقاد سے معاشرے میں شعور اجاگر ہوتا ہے اور پولیس افسران کو بھی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہی ملتی ہے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights