گوجرانوالہ میں سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر سیکیورٹی اورلاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے گوجرانوالہ پولیس کا فلیگ مارچ

گوجرانوالہ میں سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر سیکیورٹی اورلاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے گوجرانوالہ پولیس کا فلیگ مارچ، فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز حسن افضل نے کی ، فلیگ مارچ میں سنیئرپولیس افسران، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کے دستوں نے شرکت کی ،،فلیگ مارچ شہر کے مختلف علاقوں اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں سے ہوتا ہوا پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا، سی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح چوکس ہے، امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا گوجرانوالہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights