چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی صدارت میں جی ایچ کیو میں اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا

جی ایچ کیو میں اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی صدارت میں ہوا،، اس موقع پر شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے دہشت گردی کی لعنت سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،فورم نے ملک میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، خاص طور پر مسلم باغ حملے میں فوجیوں کی طرف سے دیے گئے دلیرانہ جواب کا اعتراف کیا اور سرزمین کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، فورم کو موجودہ اندرونی اور بیرونی سلامتی کے ماحول کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔اور گزشتہ چند دنوں میں ملک میں امن و امان کی صورت حال کا جامع جائزہ لیا جسے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے بنایا گیا تھا، فورم نے فوجی تنصیبات اور سرکاری نجی املاک کے خلاف سیاسی طور پر محرک اور اکسانے والے واقعات کی سخت ترین ممکنہ الفاظ میں مذمت کی اور سوشل میڈیا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے متعلقہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ، فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوجی تنصیبات اور ذاتی/سامان کے خلاف ان گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو پاکستان کے متعلقہ قوانین بشمول پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، فورم نے عزم کیا کہ پاک فوج پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت سے دشمنان پاکستان کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی، انشاء اللہ ۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights