
17 May شیخوپورہ اور اس کی پانچ تحصیلوں میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم دوسرے روز بھی جاری ہے
شیخوپورہ اور اس کی پانچ تحصیلوں میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم دوسرے روز بھی جاری ہے ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے سات لاکھ ستائیس ہزار چار سو چرانوے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے تین ہزار ستائیس محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اور اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم نے مختلف مقامات پر پولیو کی ٹیموں کو چیک کیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں بھی گئیں اور اپنی نگرانی میں ان کے بھی پانچ سال تک عمر کے بچوں کو قطرے پلوائے. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم کا کہنا تھا کہ سخت گرمی کے موسم میں قومی فریضہ سر انجام دینے والے تمام ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتی ہیں ان ورکرز کی لگن اور محنت کی بدولت انشاءاللہ بہت جلد پاکستان کا شمار بھی دنیا میں پولیو سے پاک ممالک میں ہو گا. ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور، اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فرجاد بٹ کے ہمراہ ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے متعلق دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں کو صحت کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں
No Comments