شیخوپورہ میں سرکس کے شیروں نے پولیس اور انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں

شیخوپورہ میں روحانی بزرگ پیر بہار کے سالانہ عرس کے موقع پر سرکس لگانے کے لئے ملازمین سامان ٹرکوں سے اتار رہے تھے کہ تیز آندی اور طوفان کے باعث شیروں کا پنجرا الٹ کر کھل گیا اور 6 شیر آزاد ہو گئے ، 2 شیر قریبی زیر تعمیر پلازے کے تہخانہ میں گھس گئے جبکہ ایک شیر قریب واقع ہاؤسنگ کالونی میں چلاگیا اسی دوران 2 شیروں کو قریبی علاقے سے پکڑ لیا گیا جب کہ سرکس ملازمین نے گھیرا ڈال کر 2 شیروں کو پلازے کے تہہ خانے سے بروقت پکڑ لیا ، رہائشی کالونی میں گھسنے والے شیروں کو ڈی ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکاروں نے 2 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد ایک گھر سے پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ، اس دوران گھر والوں نے خود کو کمروں میں بند کر لیا تھا اور معجزانہ طورپرمحفوظ رہے ،، شیروں کو جال لگا کر پکڑا گیا ، شیروں کو قابو کرنے کی کوشش میں سرکس کا ملازم بھی زخمی ہوا . شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ جنگل کے بادشاہ کی آمد کی اطلاع سنتے ہی دبک کر بیٹھے گئے تھے تاکہ گستاخی سرزد نہ ہوجائے ، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کو نظر انداز کرتے ہوئے علاقے میں سرکس لگانے کی اجازت دی جو کہ لمحہ فکرہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights