میونسپل کمیٹی شورکوٹ کی حدود میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے کارپٹ روڈ اور ٹف ٹائل لگانے کی تعمیر کا آغاز ہو گیا

میونسپل کمیٹی شورکوٹ کی حدود میں سڑکوں کی تعمیر کا اغاز،، جس پر دوکروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی ، سڑکوں میں صابر چوک سے لے کر دربارمائی باپ تک اور پرانا اڈہ لاریاں سے تحصیل چوک تک شامل ہیں، کام کا افتتاح سابق چیئرمین ضلع کونسل جھنگ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے110 نواب بابر علی خان سیال نے صابر چوک میں کیا ، نواب بابر علی خان سیال صابر چوک پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اقبال کمبوہ ،سابق ایم پی اے خالد غنی چوہدری ،سابق ایم پی اے میاں قمر حیات کاٹھیہ ،چوہدری شہباز تگہ ،مہر عبد الشکور ،مہر رفیق منگن ،رانا نیاز اکبر ،اعجاز لوہار ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران آصف زرگر ،سید مہدی رضا عرف لالو شاہ اور مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی
اس موقع پر نواب بابر علی خان سیال نے کہا کہ وہ حلقہ این اے 110 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور عوام کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے ،انھوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو گی مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے
اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں یہ سڑکیں بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہیں
افتتاحی تقریب میں ساجد غنی چوہدری ، میاں وسیم ،میڈیا نمائندگان عمران حیدر ، محبوب حسن ،اویس امیر مغل، اسد علی حافظ رضوان شبیراور دیگرموجود تھے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights