لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو میٹریل کی قلت کا سنگین مسئلہ درپیش ہے. چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان کی لیسکو چیف شاہد حیدرکے ہمراہ پریس کانفرنس ، چیئرمین کا کہنا ہے کہ لیسکو میں میٹریل کی قلت کا مسئلہ سنگین ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کے وقت میٹریل کا بحران تھا، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اربوں روپے کی خریداری کی منظوری دی، سسٹم میں 2600 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے، میٹرز کی تنصیب دس ماہ سے زیر التواء تھی، اس وقت دو ماہ کے دوران کنکشن دیا جا رہا ہے ، کنکشن کی تنصیب کو آٹھ سے دس روز میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا کہ کرپشن اور ملی بھگت سے اگر میٹریل کا سٹاک تاخیر کا شکار ہوا تو ایکشن ہوگا، بروقت سٹاک فراہم نہ کرنے والوں کو بلیک لسٹ نہیں جائیگا، کمپنیوں کو وارننگ دی جا رہی ہے، سٹاک نہ دینے پر قانونی کارروائی ہوگی،450 انڈسٹریل کنکشن جو ڈیڑھ سال سے التوا کا شکار تھے ان میں سے 70 فیصد کنکشنز انسٹال کردیئے ہیں، ایک ماہ میں بقیہ 30 فیصد بھی انسٹال کر دئیے جائیں گے، کھلی کچہریوں میں 6 ہزار شکایات موقع پر حل ہوئیں جب کہ ای کچہری بھی مہینے میں 3 مرتبہ منعقد کی جائے گی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights