ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر بھکاریوں کے خلاف آپریشن

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن کی ہدایت پر پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی اپنے اپنے علاقوں میں درجنوں پیشہ ور بھکاری دھر لئے، ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے پندرہ بھکاریوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ، جن میں سے پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا، ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنا برا فعل ہے ، اسسٹنٹ کمشنرزاور مجسٹریٹس کی زیر نگرانی گداگروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights