وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جعلی زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری

بہاولپور میں محکمہ زراعت آخرکار حرکت میں آ ہی گیا ، بھاری مقدار میں زائدالمیعاد زرعی ادویات برآمد، زرعی کوآرڈینیٹر پی سی پی اے ناصر شکیل کاہلوں بھی زائدالمیعاد زرعی ادویات فروخت کرتے پکڑا گیا جب کہ مشہور کمپنیز کے دفاتر سے زرعی ادویات کے ڈرم برآمد کر لئے گئے ، جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والی کمپنوں کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ، کمپنی مالکان ناصر شکیل کاہلوں اور نوید یاسین بھٹی کے خلاف تھانہ صدر بہاولپور میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے ، مزید کارروائی لیبارٹری سے رزلٹ آنے پر کی جائے گی۔ پولیس کی بااثر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights