ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی تھانہ روہیلانوالی میں کھلی کچہری

ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی تھانہ روہیلانوالی میں کھلی کچہری، ڈی ایس پی رضوان خان سمیت مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی شریک ہوئے ،، اس موقع پر ڈی پی او نے سائلین کے مسائل سنے اور اُن کے حل کے لئے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے .

ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی تھانہ روہیلانوالی میں کھلی کچہری، ڈی ایس پی صدرسرکل محمد رضوان خان سمیت مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے،کھلی کچہری میں درجنوں سائلین نے اپنے اپنے مسائل بیان کیے، سائلین کے مسائل سن کر ڈی پی او نے موقع پر موجود پولیس افسران کو میرٹ کے مطابق حل کرنے کے احکامات جاری کیے جب کہ چند معاملات کی انکوائری ڈی ایس پی صدرسرکل محمد رضوان خان کے سپرد کی.

ڈی پی او مظفرگڑھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے سائلین کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوتے ہیں اور سائلین کی سفری مشکلات بھی ختم ہوجاتی ہیں، ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او نے بتایا کہ تھانوں میں نفری کی کمی کو دور کرنے کیلیے اقدامات جاری ہیں ،کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی عصمت عباس،ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ عبد الکریم لغاری،ایس ایچ او تھانہ شاہجمال محمد نواز لنڈ،ایس ایچ او تھانہ قریشی سمیت تفتیشی افسران بھی موجود تھے

خالد ندیم بھٹی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights