پاکستان مرکزی مسلم لیگ چنیوٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام حرمت قرآن ریلی نکالی گئی

پاکستان مرکزی مسلم لیگ چنیوٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام حرمت قرآن ریلی نکالی گئی ، ریلی میں خواتین سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، شرکا نے عظمت قرآن کے نعرے بلند کیے

چنیوٹ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ  شعبہ خواتین کے زیر اہتمام حرمت قرآن ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سٹی صدر مصباح عثمان مسلم ویمن لیگ سٹی چنیوٹ نے کی ، ریلی میں خواتین سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،، شرکا نے عظمت قرآن کے نعرے بلند کیے ،

پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین  کا کہناتھا کہ قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ کی ہے ، عالم کفر مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچانے کے لئے ایسی حرکت کرتا ہے جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ،

حرمت قرآن ریلی  نادرا آفس فیصل آباد روڈ  چنیوٹ سے شروع ہوکر ختم نبوت چوک  پر اختتام پذیر ہوئی۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights