لاہور: زمان پارک کے باہرحلقہ این اے120کے کیمپ میں پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماؤں کی آمد

لاہورمیں زمان پارک کے باہرحلقہ این اے120کے کیمپ میں پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماؤں کی آمد ، اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ،فرخ حبیب کے پہنچنے پر میاں عباد فاروق اور پی ٹی آئی کے سنیئررہنماؤں نے استقبال کیا.

پی ٹی آئی رہنماؤں کے زمان پارک لاہور میں ڈیرے ، اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اورفرخ حبیب کی آمد پر میاں عباد فاروق اورپی ٹی آئی کے سنیئر رہنماؤں نے استقبال کیا، پی ٹی آئی کے سنیئررہنماؤں نے کیمپ میں تھری ڈی ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کےجذبے کی تعریف کی .اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ این اے120کےکیمپ میں نوجوانوں کا جذبہ قابل دید ہے،پی ٹی آئی کے نوجوان عمران خان کا ہر اول دستہ ہیں، این اے 120 کے سپاہی دن رات کپتان کیلئے جاگ رہے ہیں، عمران خان کو گرفتارکرنےسے پہلےاین اے120 کےکیمپ سے گزرنا ہوگا

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے غریبوں کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی صفر جمع صفر ہے ،غریب عوام شہبازشریف کوالیکشن میں “ناکام اعلیٰ” کے ایوارڈ سے نوازیں گے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights