جعلی پولیس ڈایریکٹر فورٹ عباس سے گرفتار

جعلی پولیس ڈایریکٹر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ فورٹ عباس پولیس کے ہتھے چڑھ گیا جعلی پولیس ڈایریکٹر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لوگوں سے فراڈ کرتا تھا ایس ایچ او فورٹ عباس چوہدری مطلوب نے جب انوسٹیگیشن کی تو جعلی پولیس ڈایریکٹر کا سرٹیفیکٹ بنایا تھا ایس ایچ او فورٹ عباس نے جعلی دایریکٹر اور دو ساتھیوں پر مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔ جعلی پولیس ڈایریکٹر کی شناخت عطااللہ کے نام سے ہوی ہے اور تھانہ فورٹ عباس پولیس نے حوالات میں بند کر دیا ہے.

فورٹ عباس میں احاطہ عدالت کے گیٹ پر ایک شخص اپنے دو گن مینوں کے ہمراہ آیا اور عدالت کے اندر جانے کی کوشش کرنے لگا تاہم ڈیوٹی پر موجود تھانہ فورٹ عباس پولیس نے مشکوک سمجھتے ہوئے روکا تو اس نے بڑے رعب سے اپنا تعارف کروایا کہ وہ پاکستان پولیس ویلفیئر سوسائٹی ٹرسٹ کا ڈائریکٹر ہے جس پر وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں نے ایس ایچ او چوہدری مطلوب کمبوہ کو اطلاع دی. پولیس مشکوک افراد کو شناخت کے لئے تھانہ فورٹ عباس لے گئی پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ اس کا نام محمد عمران جب کہ گن مینوں کے نام عطاء اللہ اور محمد اشرف تھے . پولیس نے مزید تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ پاکستان پولیس ویلفیئر سوسائٹی ٹرسٹ کے نام سے کوئی ادارہ موجود ہی نہیں.

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights