پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی نمائندگی کی ہے: تسنیم قریشی

یپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد سماں کی رہائش گاہ وزیرآباد میں وفاقی وزیر مملکت صنعت و پیدوار تسنیم قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی نمائندگی کی ہے اور آئندہ جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک سے غربت اور مہنگائی کا خاتمہ کرے گی انشاء اللہ پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہو گا۔پیپلز پارٹی کی خارجہ پالیسی کو ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے عمران خان کی حکومت اگر چھ ماہ یا ایک سال اور رہتی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہونا تھا۔پی ڈی ایم ریاست بچانے کیلئے مشکل فیصلے کر رہی ہے۔تحریک انصاف نے ساڑھے تین سالوں میں ملک کو اندھیرے کنویں میں دھکیل دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے اتحادوقت کی ضرورت ہے جنرل الیکشن میں صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی مستقبل کا فیصلہ کرے گی،پاکستان کے ادارے اور سیاسی جماعتیں اپنی اپنی حدود میں رہ کر عوام کی بہتری اور ملک کی ترقی کیلئے کام کریں گی تو اسی صورت ہم اس مشکل وقت سے نکلنے میں کامیاب ہو سکیں گے،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر وڑائچ اور اعجاز احمد سماں نے بھی خطاب کیا۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights