بھلوال میں قبضہ گروپوں اور دیگرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی: آر پی او سرگودھا

آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی نے سائلین کی بروقت داد رسی اور مقدمات کی تفتیش میں بہتری لانے کےلئے تھانہ بھلوال سٹی میں کھلی کچہری لگائی .اس موقع پر ڈی ایس پی میاں وقاراحمد، اے ڈی جی آر عامر مشتاق وڑائچ، ایس ایچ اوتھانہ سٹی، ایس ایچ او تھانہ صدر سمیت سرکل بھر کے ایس ایچ اوز ، ایس آئی اور اے ایس آئی سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا. آر پی او سرگودھا نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور اُن کے حل کے لیے متعلقہ آفیسرزکو احکامات جاری کئے.

آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی نے تھانہ بھلوال سٹی میں مال مسروقہ ریکارڈ ،حوالات اور دیگر معاملات کو چیک کیا اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کا کہنا تھا کہ بھلوال میں قبضہ گروپوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہر میں پولیس ناکوں کا مقصد شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ اُنہیں تحفظ فراہم کرنا ہے، عوام پریشان نہ ہو شہر کے اندر بلاوجہ لگائے جانے والے ناکے ختم کر دیئے جائیں گے.

آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی نے کہا کہ کھلی کچہری میں آنیوالے سائلین کی فوری داد رسی اورانصاف کی بروقت فراہمی کھلی کچہری کا مقصد ہے تاہم اس ضمن میں پولیس آفیسرز اورملازمین کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیاجائے گا، آر پی او نے عوامی سہولت کے لیے بھلوال میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights