ایف آئی اےنےلیبیا کشتی حادثے میں ملوث منظم گینگ کے دو ملزم کھاریاں سے گرفتارکرلیے

ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرات نےلیبیا کشتی حادثے میں ملوث منظم گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزموں میں راجہ راحیل اور سفیان شامل ہیں جن کا تعلق گجرات سے ہے، اُنہیں کھاریاں سے گرفتار کیا گیا، افسوسناک واقعہ سے پہلے ملزمان لیبیا کشتی حادثے کا شکار افراد کے لواحقین سے پیسے وصول کرتے تھے اور گینگ کے سرغنہ کو ٹرانسفر کرتے تھے جس کے بعد اگلی منزل کا تعین کیا جاتا تھا.

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے بھی گزشتہ روز نوٹس لیتے ہوئے انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights