حبیب آباد: حبیب آباد چونیاں روڈ پر 8 ڈاکو راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی

حبیب آباد چونیاں روڈ پر کھجور چوک میں پولیس کے مطابق 8 ڈاکو راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے جس کی اطلاع پولیس کو موصول ھوئی جس پر ایس ایچ او ملک طارق اور سی آئی اے انچارج مہر اشفاق بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ھوا جس میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو شدید زخمی ھو گیا باقی 6 ڈاکو موقع سے فرار ھو نے میں کامیاب ہو گئے .پولیس نے ڈیڈ باڈی اور زخمی ڈاکو کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا .جانبحق ڈاکو کی شناخت اسلم جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت شوکت کے نام سے ھوئی جو وہاڑی کے رہائشی ہیں پولیس کا پورے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights